کھدائی کے دوران نیلم کا ذخیرہ دریافت، مالیت 15ارب

کھدائی کے دوران نیلم کا ذخیرہ دریافت، مالیت 15ارب

سری لنکا میں ایک گھرمیں کنویں کی کھدائی کے دوران ایک بہت بڑا پتھرملا ہے جس پرجابجا نیلم پتھر چسپاں ہیں اوران سب کی ابتدائی مالیت کو دس کروڑڈالر یا 15ارب روپے کے برابر بتایا گیاہے

کولمبو(نیٹ نیوز)مجاز اداروں کے مطابق شاید یہ دنیا کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے جہاں اعلیٰ معیار کے نیلم اتنی بڑی تعداد میں ایک ہی جگہ جمع ہیں۔ بیضوی پتھر کا کل وزن 500 کلوگرام سے زائد ہے جس پر لگ بھگ 25 لاکھ قیراط کے قیمتی پتھر جڑے ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق یہ پتھر رتنا پورا کے علاقے میں ایک مکان کے عقب میں کنویں کی کھدائی کے دوران برآمد ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ علاقہ پہلے ہی نیلم کے ذخائر کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتا ہے ۔ گھر اور پتھر کے مالک گمج نے بتایا کہ پہلے کنواں کھودنے والے نے مجھے بتایا کہ اسے کچھ نایاب نیلم ملے ہیں ۔ پتھر اور مٹی کے اس ڈھیر کو صاف کرکے نیلم نکالنے میں ایک سال کا عرصہ لگا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں