پولیس ہیڈکوارٹرز میں چوری کی بجلی سے بٹ کوائن مائننگ

پولیس ہیڈکوارٹرز میں چوری کی بجلی سے بٹ کوائن مائننگ

پولینڈ کے دارالحکومت میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹرز میں بٹ کوائن کی چوری کی بجلی سے کی جانیوالی مائننگ پکڑی گئی

وارسا (نیٹ نیوز)ترجمان پولیس ماریوش چیارکا کا کہنا تھا کہ پولیس ہیڈکوارٹرز سے ایک سویلین ملازم بجلی چوری کرکے بٹ کوائن کی مائننگ کررہا تھا جسے برطرف کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ چوری کی بجلی سے بٹ کوائن کی مائننگ کا آپریشن کے دوران پتہ چلا جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے مائننگ کو روک دیا گیا ہے ۔کرپٹو کرنسی کی مائننگ ایک ایسا ورچوئل طریقہ کار ہے ، جس کی مدد سے عام طور پر دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلے ہوئے بلاک چین کمپیوٹر نیٹ ورکس کے ذریعے مالی ادائیگیوں کی تصدیق کرتے ہوئے نئی کرنسی تیار کی جاتی ہے ۔کرپٹو مائننگ آپریشنز بہت زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں لیکن اگر بجلی سستی ہو تو مائننگ کرنے والے افراد اور گروپوں کیلئے مالیاتی حوالے سے مزید پرکشش ہو جاتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں