انٹرنیٹ پر دکھائی دینے والے ایرر 404 کا مطلب جانئے
انٹرنیٹ پر ویب براؤزنگ کے دوران کچھ ویب سائٹس کھلتی نہیں بلکہ ہمارے سامنے پیج ناٹ فاؤنڈ لکھا ہوتا ہے جس کے نیچے ایک ایرر نمبر درج ہوتا ہے
واشنگٹن(نیٹ نیوز)مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان ایرر نمبروں کا مطلب کیا ہوتا ہے ۔ایرر 404 ، یہ سب سے زیادہ نظر آنے والا ایرر کوڈ ہے ، جس کا مطلب ہے کہ پیج کو دریافت نہیں کیا جاسکتا اگر آپ درست یو آر ایل درج کررہے ہیں اور پھر بھی ناکامی کا سامنا ہورہا ہے ، تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ پیج ڈیلیٹ ہوگیا ہے ۔ایرر 400 کو یوزر کی بیڈ ریکویسٹ کے طور پر جانا جاتا ہے ، ایرر 410 یہ ڈیوائس کا مسئلہ نہیں ہوتا بلکہ ویب سائٹ ایڈمنسٹریشن نے پیج کو ہی ڈیلیٹ کردیا ہے یا ان کی جانب سے کوئی مسئلہ ہے ۔ایرر 451 یہ کوڈ آپ کو کسی یو آر ایل کو دیکھنے سے متعدد قانونی وجوہات سے روکنے کی عکاسی کرتا ہے ۔ ایرر 503 اس وقت سامنے آتا ہے جب کوئی ویب سائٹ ڈاؤن ہو۔