ٹی بیگز میں شامل اجزا صحت کیلئے مضر ہو سکتے ہیں:ماہرین

ٹی بیگز میں شامل اجزا صحت کیلئے مضر ہو سکتے ہیں:ماہرین

سائنس دانواں نے ٹی بیگز کی چائے پینے والوں کو خبردار کردیا۔جرمن سائنس دانوں کا کہنا ہے

برلن(نیٹ نیوز)کہ ٹی بیگز میں ایسے اجزا شامل ہیں جن کا استعمال انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ۔جرمن محققین کا کہنا ہے کہ جس کاغذ سے ٹی بیگ بنایا جاتا ہے اس میں انسانی صحت کیلئے مضر مادے پائے جاتے ہیں اور بعض صورتوں میں یہ کینسر کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ تحقیق کیلئے چھ کمپنیوں کے ٹی بیگز کو مختلف طریقے سے جانچا گیا جن میں تین مہنگی اور تین ٹی بیگ سستی کمپنی کے تھے ، تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ان میں کم از کم چار ایسے اجزا شامل تھے جو کیڑے مار ادویات میں شامل ہوتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ‘ایپی کلوروہائیڈین’ نامی ایک مادہ اس کاغذ میں شامل ہوتا ہے جو ٹی بیگ کیلئے استعمال ہوتا ہے اور یہی اس کو صحت کیلئے نقصان دہ بناتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں