شہری نے لاٹری میں جیتے گئے کروڑوں روپے عطیہ کردئیے

شہری نے لاٹری میں جیتے گئے کروڑوں روپے عطیہ کردئیے

آسٹریلیا میں پیٹر نامی شہری نے لاٹری میں جیتے گئے کروڑوں روپے دوستوں، رشتے داروں اور ضرورت مندوں کو عطیہ کردئیے

سڈنی(نیٹ نیوز)شہری کی گزشتہ سال لاٹری سے 1 ملین ڈالر(تقریباً 16 کروڑ پاکستانی روپے ) انعامی رقم نکلی تھی۔ پیٹر نے دوستوں اور خاندان کے افراد کے علاوہ ان اجنبیوں کو بھی پیسے دئیے جو ضرورت مند تھے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ شخص کی لاٹری جیتنے کے پیچھے ایک کہانی ہے ، ایک مرتبہ اس نے اپنے مرحوم چچا کا چاقو اپنی گاڑی کی چھت پر رکھ کر ڈرائیونگ کی تقریباً ایک گھنٹے کے بعد گاڑی رکی تو خنجر اپنی جگہ موجود تھا، اس واقعے نے پیٹر کو اپنی قسمت آزمانے کی طرف مائل کیا بس پھر کیا تھا اس نے فوراً تین لاٹریاں خریدیں جن میں سے ایک سے انعام نکل آیا۔ شہری کا کہنا تھا کہ رقم جیتنے کے بعد پورے پیسے خود رکھنے پر دل مطمئن نہیں ہورہا تھا اسی سبب لوگوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں