امریکہ،خطرناک نوکری کرنیوالی انتہائی ضعیف خاتون
امریکا کی انتہائی عمر رسیدہ خاتون نے خطرناک کام انجام دے کر دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا
نیو یارک(نیٹ نیوز)یہ نوکری لابسٹر یعنی جھینگا مچھلی پکڑنے کی ہے ،مائن میں رہنے والی ورجینیا آلیور کی عمر 101 سال ہے اور وہ ایک لابسٹر کیچر ہیں، جب وہ7 سال کی تھیں تو انہوں نے یہ کام کرنا شروع کیا تھا۔اتنے سالوں کے بعد بھی انہیں یہ کام کرنا اچھا لگتا ہے اور وہ کہتی ہیں کہ وہ مرتے دم تک یہ کام کرتی رہیں گی۔ ورجینیا آلیور نے بتایا کہ انہیں اب تک کئی مرتبہ لابسٹر نے کاٹا ہے ، جس کی وجہ سے اسے 7 ٹانکے بھی لگے ہیں، اولیور نے بتایا کہ جب انہوں نے یہ کام کرنا شروع کیا تب یہ کام کرنے والی کوئی بھی خاتون نہیں تھی۔ ورجینیا اپنے دو78 سالہ اور79 سالہ بیٹوں کے ساتھ یہ کام کرتی ہیں ان کے بیٹوں نے کہا کہ ان کی کشتی کی مالکن ان کی والدہ ہیں اور وہی سب کچھ دیکھتی ہیں۔