نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے،ذرائع
  • بریکنگ :- ڈی جی آئی ایس آئی،ڈی جی آئی بی بھی شریک ہوں گے،ذرائع
  • بریکنگ :- وفاقی وزراء بھی اجلاس میں شرکت کریں گے،ذرائع
  • بریکنگ :- وزیرداخلہ اوروفاقی وزیرمذہبی اموربریفنگ دیں گے،ذرائع
  • بریکنگ :- وفاقی وزیرداخلہ موجودہ صورتحال پراعتمادمیں لیں گے،ذرائع
  • بریکنگ :- مظاہرین سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا جائےگا،ذرائع
  • بریکنگ :- کالعدم تنظیم کی غیرقانونی سرگرمیوں سےمتعلق بریفنگ دی جائےگی،ذرائع
  • بریکنگ :- قومی سلامتی سےمتعلق دیگرامورپربھی غورکیا جائے گا،ذرائع
  • بریکنگ :- وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس آج ہوگا،ذرائع
Coronavirus Updates

قبر سے باہر نکلتے انسانی بالوں نے سب کو خوفزدہ کردیا

قبر سے باہر نکلتے انسانی بالوں نے سب کو خوفزدہ کردیا

دنیا اخبار

امریکا میں ایک قبرستان میں قبر سے باہر نکلے انسانی بالوں نے سب کو خوفزدہ کردیا

نیو یارک(نیٹ نیوز)کیلی فورنیا میں واقع سینٹ جوزف کیتھولک قبرستان میں آنے والا شخص اس وقت خوفزدہ ہوگیا جب اس نے ایک قبر کے قریب انسانی بال دیکھے ۔قبر پر لگے کتبے کے مطابق قبر ایک صدی قدیم ہے جہاں آنے والے 37 سالہ شخص نے اس منظر کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے قبر کی مضبوط کنکریٹ میں ایک دراڑ ہے جہاں سے انسانی بال باہر آتے دکھائی دے رہے ہیں۔ مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ بظاہر یوں لگ رہا ہے کہ قریب موجود درخت کی جڑیں قبر کے اندر تک بڑھ گئیں جس کے باعث اندر موجود انسانی باقیات باہر آگئیں۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی ان بالوں کا ایک نمونہ ٹیسٹ کروائے گا تاکہ تصدیق ہوسکے کہ یہ انسانی بال ہیں یا کسی اور جاندار کے بال ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement