جیب میں سما جانے والا ارزاں اور جدید الٹراساؤنڈ نظام

جیب میں سما جانے والا ارزاں اور جدید الٹراساؤنڈ نظام

ییل یونیورسٹی کے سائنسدان نے دنیا کے سب سے چھوٹے ، کم خرچ اور مؤثر ترین الٹراساؤنڈ نظام کو پیش کیا ہے

نیویارک(نیٹ نیوز)جینیات داں پروفیسر جوناتھن روتھبرگ اور ان کی ٹیم نے بٹرفلائی آئی کیو نامی ایک آلہ بنایا ہے ۔ انہوں نے ایک عرصے تک تحقیق و تخلیقی عمل انجام دینے کے بعد یہ اہم ایجاد کی ہے ۔ اس میں دسیوں لاکھوں روپے کے بھاری بھرکم الٹراساؤنڈ نظام کے بجائے اسے ایک دستی آلے میں سمویا گیا ہے ۔ یہ آلہ اس وقت 150 ایسے ممالک کو فروخت کیا جارہا ہے جو اس کی قیمت ادا کرسکتے ہیں جبکہ بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے 53 غریب ترین ممالک کو بلاقیمت فراہم کیا جائے گا۔ پروفیسر جوناتھن کے مطابق اگرچہ یہ روایتی الٹراساؤنڈ نظام کی جگہ تو نہیں لے سکتا لیکن عین ممکن ہے کہ اس سے الٹراساؤنڈ عکس بندی عام ہوگی اور اس سے فوائد حاصل ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں