نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے،ذرائع
  • بریکنگ :- ڈی جی آئی ایس آئی،ڈی جی آئی بی بھی شریک ہوں گے،ذرائع
  • بریکنگ :- وفاقی وزراء بھی اجلاس میں شرکت کریں گے،ذرائع
  • بریکنگ :- وزیرداخلہ اوروفاقی وزیرمذہبی اموربریفنگ دیں گے،ذرائع
  • بریکنگ :- وفاقی وزیرداخلہ موجودہ صورتحال پراعتمادمیں لیں گے،ذرائع
  • بریکنگ :- مظاہرین سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا جائےگا،ذرائع
  • بریکنگ :- کالعدم تنظیم کی غیرقانونی سرگرمیوں سےمتعلق بریفنگ دی جائےگی،ذرائع
  • بریکنگ :- قومی سلامتی سےمتعلق دیگرامورپربھی غورکیا جائے گا،ذرائع
  • بریکنگ :- وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس آج ہوگا،ذرائع
Coronavirus Updates

خطرناک دماغی بیماری کی ابتدا جگر سے ہوتی ہے :تحقیق

خطرناک دماغی بیماری کی ابتدا جگر سے ہوتی ہے :تحقیق

دنیا اخبار

آسٹریلوی ماہرین نے دریافت کیا کہ دماغ کی ایک خطرناک بیماری ‘‘الزائمر ’’ کے اسباب دراصل جگر سے شروع ہوتے ہیں اور وہیں سے دماغ تک پہنچتے ہیں

پرتھ(نیٹ نیوز)آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی کے ماہرین نے چوہوں کی ایک ایسی نسل تیار کی جس کے جگر میں انسانی ایمیلائیڈز بن رہے تھے جنہوں نے دماغ تک پہنچ کر وہاں موجود خلیوں کے مرنے کی رفتار میں اضافہ کردیا جس سے ان کی یادداشت بھی تیزی سے ختم ہونے لگی۔یہ وہی مخصوص علامات ہیں جو الزائمر بیماری کی ابتداء سے تعلق رکھتی ہیں۔اس طرح کم از کم چوہوں کی حد تک اتنا ضرور ثابت ہوگیا ہے کہ الزائمر کی ابتداء میں دماغ سے زیادہ جگر کا کردار ہوتا ہے ۔ماہرین کی یہی ٹیم اب انسانی مشاہدات کی تیاری کررہی ہے ،اگر یہ بات انسانوں میں بھی درست ثابت ہوئی الزائمر کی روک تھام اور ممکنہ علاج میں جگر پر بھی توجہ دی جاسکے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement