بلیوں میں بھی 7مختلف طرح کی شخصیت ہوتی ہے :تحقیق

بلیوں میں بھی 7مختلف طرح کی شخصیت ہوتی ہے :تحقیق

انسان ہی نہیں بلکہ بلیوں کی شخصیت بھی ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے

ہیلسنکی(نیٹ نیوز)اس بارے میں نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بلیاں سات مختلف طرح کی شخصیات اور طرز عمل رکھتی ہیں۔ فن لینڈ کی ہیلینسکی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں بلیوں کے طرز عمل پر جامع تجزیہ کیا گیا، جس میں 26 مختلف نسلوں کی 4 ہزار 300 سے زائد بلیوں کی عادات و اطوار سے متعلق معلومات اور اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا۔اس تحقیق کی شریک مصنفہ سیلا میکولا کے مطابق بلیوں میں شخصیت اور کردار کے حوالے سے 7 خصوصیات میں سرگرمی اور خوش مزاجی، خوف زدہ ہونا، انسانوں پر حملہ کرنا، انسانوں سے ملنساری، دوسری بلیوں کے ساتھ گھل مل جانا، رہنے کی جگہ پر گندگی پھیلانا اور بہت زیادہ بناؤ سنگھار کرنا شامل ہیں۔ سب سے زیادہ خوف زدہ رہنے والی بلیوں میں روسی بلیاں شامل ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں