30 سال سے مفرور مجرم نے خود کو حوالہ پولیس کردیا

30 سال سے مفرور مجرم نے خود کو حوالہ پولیس کردیا

جیل سے فرار ہونے والے ایک مجرم نے مسلسل تیس برس تک فرار رہنے کے بعد اس ہفتے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے

لندن(نیٹ نیوز)مجرم 1992 میں جیل کو آری اور کٹر سے کاٹنے کے بعد جیل توڑکر فرار ہوا تھا۔ آسٹریلیا میں نیو ساؤتھ ویلز پولیس فورس کیمطابق ڈارکو ڈیسِک کی عمر فرار کے وقت 35 برس تھی اور اب وہ 64 برس کا ہے ۔ اب ان پر نہ صرف پرانا جرم دوبارہ لاگو کیا گیا ہے لیکن اب جیل سے فرار ہونے کا مقدمہ بھی درج ہوگیا ہے ۔ اب اس کی درخواست ضمانت مسترد کی جاچکی ہے اور اب ڈارکو کو 28 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ڈارکو نے کہا کہ وہ اسے ملک بدری کا خطرہ تھا اور 1992 میں اسے یوگوسلاویہ بھیجا جارہا تھا جہاں شدید لڑائی اور خانہ جنگی جاری تھی۔ لوگ اب اس کے رویے سے اس کے ہمدرد بن گئے ہیں اور اس کی مدد کیلئے ایک کراؤڈ فنڈنگ پیج بھی بنایا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں