پہلی مرتبہ لیزر سے مزیدار کھانا پکانے کا کامیاب تجربہ

پہلی مرتبہ لیزر سے مزیدار کھانا پکانے کا کامیاب تجربہ

انسان نے طرح طرح کے کھانے تیار کرنے میں تو مہارت حاصل کرلی ہے لیکن کھانا پکانے کا طریقہ وہی پرانا ہے

نیویارک(نیٹ نیوز)اب سائنسدانوں نے تین مختلف اقسام کی لیزر سے مرغی کو پکایا ہے ، اس عمل میں گوشت کم سکڑتا ہے ، یکساں درجہ حرارت سے ذائقہ اور اس کی نمی برقرار رہتی ہے ۔کولمبیا یونیورسٹی سکول آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنس کے ماہرین نے پہلی مرتبہ لیزر سے مزیدار کھانا پکانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے ، اس طرح خود کار اور روبوٹک باورچی سے کھانا پکانے کا عمل آسان ہوجاتا ہے ۔ یہاں تک کہ لیزر چولہا ظاہری شکل اور ذائقے کو بھی آپ کے ذوق کے مطابق ڈھالتا ہے ، اس عمل میں تھری ڈی پرنٹنگ کو بھی استعمال کیا گیا ہے ۔کولمبیا کے سائنسداں اس کامیابی پر مسرور ہیں اور ان کے خیال میں یہ ایک کم خرچ نسخہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں