جرمنی کا موچی لمبے پاؤں کیلئے جوتے تیار کرنے پر مشہور

جرمنی کا موچی لمبے پاؤں کیلئے جوتے تیار کرنے پر مشہور

جرمنی کے علاقے میونسٹرلانڈ کے رہائشی گیورک ویسلز عام لوگوں کے بجائے ایسے خاص لوگوں کے لئے جوتے تیار کرتے ہیں

فرینکفرٹ (نیٹ نیوز )جنہیں دنیا بھر کی دکانوں سے اپنے غیر معمولی پیروں کیلئے مناسب جوتے نہیں ملتے ۔ دنیا کے سب سے بڑے پیروں کیلئے جوتے تیار کرنے کیلئے گیورک ویسلز نے مئی میں جنوبی امریکا تک کا سفر کیا تھا تاکہ وہاں موجود ایک17سالہ لڑکے کے پاؤں کا ناپ لے سکیں، اس لڑکے کے جوتوں کا سائز 66 نمبر اورلمبائی 44سینٹی میٹر ہے ۔گیورک ویسلز کے مطابق اس نوجوان کو ایکرومیگلی نامی بیماری ہے جس سے پاؤں لمبے ہوگئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں