آسٹریلیا میں بڑے اژدھے نے گھر کی چھت پھاڑ دی

آسٹریلیا میں بڑے اژدھے نے گھر کی چھت پھاڑ دی

آسٹریلیا میں بڑے اژدھے نے گھر کی چھت پھاڑ دی، اس حیران کن واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جن میں سانپ کو رینگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

سڈنی(نیٹ نیوز) یہ واقعہ آسٹریلیا کے ساحلے علاقے نوسا میں پیش آیا جہاں دیوقامت اژدھا آیا اور گھر کی چھت کی سیل پھاڑ گیا، مکان میں رہائش پذیر جوڑے نے اپنی چھت کو اب ’سنیک پروف‘ بنا لیا ہے یعنی اب اژدھا اسے نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سانپ کی موجودگی کا احساس ہوتے ہیں جوڑے نے سانپ پکڑنے کے ماہر کو اطلاع دی لیکن اس کے جائے وقوع پر پہنچنے سے قبل ہی سانپ چھت کی سیل توڑ چکا تھا۔کارپیٹ نامی اس اژدھے کی لمبائی 2.5 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ متاثرہ خاندان نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بھی اپنے گھروں کی چھت کو سنیک پروف بنالیں بصورت دیگر ان کے ساتھ بھی ایسا کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں