اب آپ کا ہاتھ سینما اور کانسرٹ ٹکٹ بن سکتا ہے

اب آپ کا ہاتھ سینما اور کانسرٹ ٹکٹ بن سکتا ہے

چند سال قبل ایمیزون نے ہتھیلی سکینر متعارف کرائے تھے جنہیں اب سینما ہال، کانسرٹ اور تھیٹر میں استعمال کیا جائے گا۔ یعنی سکینر پر ہاتھ رکھتے جائیں اور آگے بڑھتے جائیں

کولاراڈو(نیٹ نیوز)ایمیزون ون کے نام سے یہ سکیننگ ٹیکنالوجی شاپنگ سنٹر میں تیزرفتار ادائیگیوں کے لیے تیار کی گئی تھی۔ ایمیزون نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ اب اس ٹیکنالوجی کو تفریحی ٹکٹ فراہم کرنے والی فرم اے ایکس ایس کے تعاون سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں متعارف کرارہا ہے ۔ سب سے پہلے کولاراڈو میں واقع مشہور ریڈ راکس ایمفی تھیٹر میں داخلے کے لیے ایمیزون ون کو آزمایا جارہا ہے ۔کولاراڈو ریڈ راکس ایک بہت عمدہ تفریحی مقام ہے جو پہاڑوں کے عین درمیان واقع ہے اور یہاں بہت سے تفریحی پروگرام منعقد ہوتے رہتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں