سال میں 3,000سے زائد شکار کرنیوالی خطرناک بلی

سال میں 3,000سے زائد شکار کرنیوالی خطرناک بلی

اوپر کی تصویر میں معصوم اور من موہنی دکھائی دینے والی یہ بلی دنیا کے سب سے خطرناک شکاری جانوروں میں شمار ہوتی ہے کیونکہ یہ ایک سال میں تین ہزار سے زیادہ جانوروں کا شکار کرتی ہے

بوٹسوانا(نیٹ نیوز)افریقہ کے صرف تین ملکوں (بوٹسوانا، نمیبیا اور جنوبی افریقہ) میں پائی جانے والی اس بلی کو ‘‘سیاہ پیروں والی افریقی بلی’’ کہا جاتا ہے جبکہ اس کا سائنسی نام ‘‘فیلس نیگریپیس’’ ہے ۔ اپنی مختصر جسامت کے باوجود، یہ افریقی بلی شکار کے معاملے میں شیر اور چیتے سے بھی زیادہ ماہر ہے جس کا حملہ 60 فیصد تک کامیاب رہتا ہے ۔ اس کے مقابلے میں شیر کے حملے 20 سے 25 فیصد تک ہی کامیاب ہوتے ہیں۔جنگلی حیات (وائلڈ لائف) کے عالمی اداروں کا کہنا ہے کہ یہ بلی ایک رات میں اوسطاً 10 سے 14 چھوٹے جانوروں یا پرندوں کا بہ آسانی شکار کرلیتی ہے ۔ البتہ یہ انسان پر حملہ آور نہیں ہوتی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں