برگرکھانے کے دوران خاتون کے منہ میں انسانی انگلی آگئی

برگرکھانے کے دوران خاتون کے منہ میں انسانی انگلی آگئی

بولیویا کی ایک خاتون سٹیفنی بینتیز نے مقامی سٹور سے برگر خریدا اور گھر پہنچ کر اسے کھانا شروع کیا تو انہیں منہ میں کسی عجیب شے کا احساس ہوا، جب انہوں نے اسے نکال کر دیکھا تو وہ انسانی انگلی تھی

لاپاز(نیٹ نیوز)سٹیفنی نے اس ہولناک واقعے کی اطلاع ریستوران کے منیجر اور پولیس کو کی،سٹیفنی نے اپنی فیس بک پوسٹ میں برگر سے نکلنے والی انگلی کی تصویر اور ویڈیو بھی شیئر کی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کمپنی کے ترجمان نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دراصل یہ انگلی ان کے ایک ملازم کی ہے جو کہ گوشت کاٹتے وقت کٹ گئی تھی اور اسی گوشت سے بننے والا برگر غلطی سے سٹیفنی کو فروخت کردیا گیا ۔ ریستوران کے ترجمان کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس ڈائریکٹر ایڈسن کلار کا کہنا تھا کہ غفلت پر متعلقہ برانچ کوعارضی طور پر بند کرتے ہوئے کمپنی پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں