30 ٹن وزنی مردہ وہیل ساحل پر آگئی، ویڈیو وائرل

30 ٹن وزنی مردہ وہیل ساحل پر آگئی، ویڈیو وائرل

بھارت میں 40 فٹ لمبی اور تیس ٹن وزنی وہیل مردہ حالت میں ساحل پر آگئی

دہلی(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست مہاراشٹرار کے ساحل پر عوام کا رش لگ گیا، لوگ مردہ وہیل مچھلی کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں ۔ متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ وہیل کا جسم کافی حد تک گل چکا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ مچھلی ماردس نامی ساحل پر مردہ حالت میں نمودار ہوئی، موسم کے سبب اور کافی دیر گزر جانے کے باعث وہیل ناقابل یقین حد تک گل چکی ہے اور تعفن اٹھ رہا ہے ۔متعلقہ انتظامیہ نے بتایا کہ وہیل اب اس حالت میں نہیں رہی کہ اسے اٹھایا جاسکے ، ممکنہ طور پر اس کی موت اگست میں ہوئی اور سمندر کی تیز لہروں نے اسے اب ساحل پر پھینک دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مردہ مچھلی کو ساحل پر دفنانے کا فیصلہ کیا ہے ، فی الحال کوشش کررہے ہیں کہ وہیل کو جانوروں کے حملوں سے بچایا جاسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں