مرغن غذا کم کھائیں اوراپنے بال بچائیں،نئی تحقیقی

مرغن غذا کم کھائیں اوراپنے بال بچائیں،نئی تحقیقی

ہم جانتے ہیں کہ موٹاپا ازخود کئی بیماریوں کا مجموعہ ہے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ مرغن غذائیں کھانے کی عادت نہ صرف آپ کو موٹا کرتی ہے بلکہ وہ بالوں کیلئے بھی نقصاندہ ہوسکتی ہے

ٹوکیو(نیٹ نیوز)حال ہی میں ہفت روزہ سائنسی جریدے نیچرے میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے ۔ اس میں ٹوکیو میڈیکل اینڈ ڈینٹل یونیورسٹی نے چوہوں پر کچھ تجربات کئے ہیں۔ ان کی تحقیق سے ثابت ہے کہ چکنائیوں سے بھرپور غذائیں یا پھر جینیاتی طور پر لایا گیا موٹاپا بالوں کو دھیرے دھیرے باریک کرتا ہے ۔ لمحیات بھری غذاؤں سے بال اگانے والے انتہائی بنیادی خلیات کم ہونا شروع ہوجاتے ہیں،اس طرح سوزش پیدا ہوتی ہے ، جڑوں سے بالوں کی افزائش ماند پڑتی ہے اور بالوں کی افزائش رک جاتی ہے ۔ موٹاپے اور مرغن غذا کھانے سے بالوں کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلی سائنسی وجہ جاننے میں ابھی مزید وقت لگے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں