امریکہ میں خشک سالی کے بعد متروک شہر کے آثار برآمد

امریکہ میں خشک سالی کے بعد متروک شہر کے آثار برآمد

امریکہ میں واقع سمٹ کاؤنٹی میں ایک آبی ذخیرہ خشک ہونے کے بعد وہاں موجود ایک ایسے شہر کے آثار برآمد ہوئے ہوئے جسے لوگوں نے جھیل بننے سے بھی بہت پہلے خالی کردیا تھا

یوٹاہ(نیٹ نیوز)ریاست یوٹاہ کے راک پورٹ سٹیٹ پارک میں ایک بڑا آبی ذخیرہ ہے ۔ کئی برس سے خشک سالی کے بعد اس کا پانی کم ہوتے ہوتے صرف 26 فیصد پر برقرار رہا تو کئی برس بعد راک پورٹ کے اس قدیم شہر کے آثار دکھائی دئیے جسے گھوسٹ ٹاؤن کہا جاسکتا ہے کیونکہ لوگوں نے دھیرے دھیرے یہاں سے نقل مکانی شروع کردی تھی۔یہاں پرانے گھروں کے ٹوٹے پھوٹے آثار ملے ہیں اور بعض عمارتوں اور گھروں کی بنیادیں بھی دکھائی دی ہیں۔ تاہم غالب علاقہ ہموار اور سپاٹ ہے ۔ اس کا جائزہ لیا گیا تو ایک وسیع علاقے پر آثار ملے جو کم ازکم 70 برس پرانے ہیں۔یوٹاہ سٹیٹ پارک میں راک پورٹ شہر کی بنیادی 1860 میں رکھی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں