آنکھ کی پھونک سے موم بتی بجھا دینے والی کینسرکی مریضہ

آنکھ کی پھونک سے موم بتی بجھا دینے والی کینسرکی مریضہ

برطانوی خاتون کی ایک آنکھ سرطان کی وجہ سے نکال دی گئی ہے جہاں اب محض ایک سوراخ باقی رہ گیا ہے

لندن (نیٹ نیوز)یہ خاتون معمولی کوشش سے آنکھ کے مقام سے ہوا خارج کرکے موم بتی تک بجھاسکتی ہے ۔34 سالہ ایما کزنز کیسنر کے ایک ایسے مرض کی شکار ہوئی تھیں جو بہت کم لوگوں کو لاحق ہوتا ہے ان کی بائیں آنکھ میں سرطان سرایت کرچکا تھا جس کا آخری حل آنکھ کو نکال باہر کرنا تھا، اس کے بعد ایک آنکھ کے ڈیلے میں ایک ا نتہائی باریک سوراخ باقی رہ گیا ہے جس سے منہ کی ہوا باہر نکلتی ہے ۔ایک دن ان کی بچی لاک ڈاؤن میں بلبلے بنارہی تھی کہ انہیں بھی خیال آیا کہ شاید وہ اپنی آنکھ کے سوراخ سے یہ عمل کرسکیں اور حیرت انگیز طورپر معمولی کوشش سے آنکھ سے ہوا نکلی اور بلبلبے پھولنے لگے ،وہ اسی طرح پھونک مارکرموم بتیاں بجھاسکتی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں