‘ترچھی نظروں والی کلوئی ’’میم ‘‘بیچ کرکروڑپتی بننے کو تیار

‘ترچھی نظروں والی کلوئی ’’میم ‘‘بیچ کرکروڑپتی بننے کو تیار

ایک کم سن لڑکی صرف دو برس کی عمر میں انٹرنیٹ پر ایک سیلیبرٹی بن گئی

لندن (نیٹ نیوز)جب اس کی تصویر وائرل ہوگئی تھی اور سالوں بعد اب وہ اسی تصویر کا این ایف ٹی ہزاروں ڈالر میں نیلام کرنے والی ہے ۔این ایف ٹی ایک ڈیجیٹل ٹوکن یا سند ہے جو آرٹ کے ان نادرِ روزگار نمونوں کے لئے جاری کی جاتی ہے جو طبعی حالت میں موجود نہیں ہوتے ۔کلوئی کلیم کی عمر اب دس سال ہے ، 2013 میں اس وقت مشہور ہوگئی تھیں جب ان کی والدہ نے کلوئی کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر شیئر کی جس میں وہ ڈِزنی لینڈ کے سرپرائز ٹرِپ پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کر رہی ہیں،ان کی یہ تصویر تشویش یا ناپسندیدگی کے اظہار کیلئے مقبول میم بن چکی ہے ،اب کلوئی کے گھروالوں نے اس امیج کو بطور این ایف ٹی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، بولی کا آغاز پانچ ایتھِریم (کرپٹوکرنسی) سے ہوگا جس کی اس وقت قدر تقریباً 15 ہزار ڈالر کے برابر ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں