اخروٹ بے وقت کھانے کی عادت چھڑانے میں مددگار

اخروٹ بے وقت کھانے کی عادت چھڑانے میں مددگار

اخروٹ میں کیلوریز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے مگر تحقیقی رپورٹس میں عندیہ ملا ہے کہ اس گری کو کھانے سے بے وقت کھانے کی عادت کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے

لاہور(نیٹ نیوز)ایک تحقیق میں 48 گرام اخروٹ پر مشتمل ایک مشروب کو 5 دن تک روزانہ استعمال کرایا گیا تو رضاکاروں کی کھانے کی خواہش اور بھوک کم ہوگئی۔تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ اس مشروب کے استعمال سے دماغ کا وہ حصہ متحرک ہوگیا جو جسمانی وزن بڑھانے والی غذاؤں کی خواہش کے خلاف مزاحمت کرتا ہے اور انسان کو خود کو فٹ رکھنے میں بھرپور مدد ملتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں