شارک کے تین ہزار پروں کو سمگل کرنے کی کوشش ناکام
کمبوڈیا کے حکام نے شارک مچھلیوں کے ہزاروں فِنز یا پروں کو ہانگ کانگ سمگل کئے جانے سے پہلے قبضے میں لے لیا ہے
فونیم پنہہ(نیٹ نیوز)غٖیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شارک فِنز کا پکڑے جانا اس کی بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہر کرتا ہے ۔ شارک فِنز کو چین کے کچھ شادی ہالز میں ایک ڈش کے طور پر پیش کیا جاتا ہے اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ ایک دوا کی طرح کام کرتے ہیں۔ پکڑے جانیوالے فِنز نو سو سے ایک ہزار شارکس سے اتارے گئے جن کی لمبائی پانچ میٹر تک تھی۔ یہ بگوٹا کے ایئرپورٹ ایل ڈراڈو سے پکڑے گئے اور اب اس سے ڈش نہیں بن سکے گی ۔