ساڑھی پہننے والی خاتون کی ریسٹورنٹ میں داخلے پر پابندی

ساڑھی پہننے والی خاتون کی ریسٹورنٹ میں داخلے پر پابندی

ایک بھارتی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ساڑھی پہننے کی وجہ سے دہلی کے ایک ریسٹورنٹ میں اُنہیں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی

نئی دہلی (نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ حال ہی میں دہلی کے ایکولا دہلی نامی ریسٹورنٹ میں پیش آیا جہاں خاتون کو ریسٹورنٹ کے عملے نے صرف اس وجہ سے ریسٹورنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا کہ خاتون نے ساڑھی پہنی ہوئی تھی۔ریسٹورنٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کوریسٹورنٹ کے عملے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ خاتونریسٹورنٹ کے عملے سے کہہ رہی ہے کہ مجھے دکھائیں جہاں لکھا ہے کہ ساڑھی پہن کر ریسٹورنٹ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے تاہم عملے کا کہناتھاکہ یہاں صرف جدید لبا س والے آسکتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں