پہلا جینیاتی تبدیل شدہ ٹماٹر، قیمت 11ہزار روپے فی کلو

پہلا جینیاتی تبدیل شدہ ٹماٹر، قیمت 11ہزار روپے فی کلو

جاپان نے دنیا کا پہلا ٹماٹر تیار کیا ہے جس کے جینوم میں بنیادی تبدیلیاں کرکے اسے مزید بہتر بنایا ہے

ٹوکیو(نیٹ نیوز)اس ٹماٹر کو ‘سیسیلیئن رف ہائی گیبا’ کا نام دیا گیا ہے ۔ اس کے بیج سانا ٹیک نامی سٹارٹ اپ نے بنایا ہے جسے یونیورسٹی آف سکوبا میں تشکیل دیا گیا ہے ۔ فی الحال اس کی آن لائن فروخت شروع کی گئی ہے ۔اس کی تحقیق میں ٹماٹر کی جینیاتی تدوین کی گئی ہے اور کوئی نیا جین نہیں ڈالا گیا بلکہ جینیاتی تبدیلی سے ان عوامل کو روکا گیا ہے جو گیبا کی افزائش میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔ اس کے بعد کئی مراحل سے گزرنے کے بعد ٹماٹر میں گیبا کی افزائش تیزی سے بڑھنا شروع ہوئی۔ ماہرین نے کہا کہ انہوں نے کرسپر سی اے ایس نائن کی مشہور جینیاتی ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی استعمال کی ہے ۔ اس کے بعد کسانوں نے اس کی باقاعدہ کاشت شروع کردی ہے لیکن اس کی قیمت بہت زیادہ ہے اور ایک کلو ٹماٹر 68 ڈالر یعنی 11 ہزار روپے کے برابر ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں