نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وفاقی حکومت نےالیکشن کمیشن ارکان سےسیکیورٹی واپس لےلی،ذرائع
  • بریکنگ :- الیکشن کمیشن ارکان سےاسلام آبادپولیس کےاہلکاروں کوواپس بلالیاگیا،ذرائع
  • بریکنگ :- سندھ اورپنجاب کےارکان سےسیکیورٹی واپس لی گئی،ذرائع الیکشن کمیشن
  • بریکنگ :- وزارت داخلہ کی ہدایت پرسیکیورٹی واپس لی گئی،ذرائع الیکشن کمیشن
Coronavirus Updates

انجکشن سے خوفزدہ افراد کیلئے ویکسین والا سٹیکر تیار

انجکشن سے خوفزدہ افراد کیلئے ویکسین والا سٹیکر تیار

دنیا اخبار

دو امریکی جامعات نے سوئی لگوانے سے خوفزدہ افراد کے لیے ویکسین سے بھرا ہوا پیوند تیار کیا ہے جو ابتدائی آزمائش میں سوئی والی ویکسین سے بہتر اور مؤثر ثابت ہوا ہے

نارتھ کیرولینا(نیٹ نیوز)سٹینفرڈ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا چیپل ہِل نے سٹیکر نما پیوند تیار کیا ہے جس میں بہت ساری باریک سوئیاں نصب ہیں۔ جب انہیں جلد پر چپکایا جاتا ہے تو سوئیوں میں موجود ویکسین کی خوراک جلد کے اندر سرایت کرجاتی ہیں اور یوں ویکسین دینے کا عمل مکمل ہوجاتا ہے ۔اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ جلد میں امنیاتی خلیات موجود ہوتے ہیں جو عموماً ویکسین کا ہدف ہوتے ہیں۔ یہ طریقہ روایتی طور پر ویکسین دینے سے کئی گنا بہتر ہے جس میں عموماً بازو میں ٹیکہ لگایا جاتا ہے ۔ اس کی تفصیلات پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع کی گئی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے مکمل طور پر تھری ڈی پرنٹر سے کاڑھا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement