سمارٹ فون کیمرے کی بدولت آبی آلودگی کی شناخت ممکن

سمارٹ فون کیمرے کی بدولت آبی آلودگی کی شناخت ممکن

آلودہ پانی اس وقت دنیا کے اکثرممالک میں کئی امراض کی وجہ بنا ہوا ہے ۔ اب ایک سمارٹ فون کیمرے کی مدد سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پانی میں آلودگی کی شرح کتنی ہے

سنگاپور سٹی(نیٹ نیوز)اس کیلئے سنگاپور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نے ایک نہایت عمدہ تکنیک وضع کی ہے جس میں سمارٹ فون کے کیمرے سے پانی کے خردنامئے کی حرکات کا جائزہ لیا جاتا ہے ۔ یہ تحقیق سائنٹفک رپورٹس میں شائع ہوئی ہے ۔یہ نظام منٹوں میں کام کرتا ہے جس میں پانی میں موجود یک خلوی جاندار پیرامیشیا کی تیز یا سست حرکت کو نوٹ کیا جاتا ہے ، جیسے ہی پانی میں بھاری دھاتیں اور اینٹی بائیوٹکس ڈالی گئیں پیرامیشیئم کی حرکت بھی بدل گئی۔ تجرباتی طور پر سمارٹ فون کیمرے پر ایک خردبینی لینز لگایا گیا جس سے پیرامیشیئم دکھائی دینے لگے ۔ معلوم ہوا کہ پیرامیشیئم جتنی سست رفتار سے تیرتا ہے وہ پانی اتنا ہی آلودہ ہوتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں