نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- چنددوست ناراض ہیں منانےکی کوشش کررہےہیں،لیاقت شاہوانی
  • بریکنگ :- 5ارکان کوغائب کرنے کا الزام لگایا گیا،لیاقت شاہوانی
  • بریکنگ :- ارکان کوغائب کرنےکےالزام کی مذمت کرتاہوں،لیاقت شاہوانی
  • بریکنگ :- شکست دیکھ کرالزامات لگائےجارہےہیں،لیاقت شاہوانی
  • بریکنگ :- ہمارےدوست ہماراساتھ دیں گے،ترجمان بلوچستان حکومت
  • بریکنگ :- ہم دعویٰ نہیں کررہےحالات ثابت کررہےہیں،لیاقت شاہوانی
  • بریکنگ :- پکچرکلیئرہے،ناراض ارکان واپس آجائیں گے،لیاقت شاہوانی
  • بریکنگ :- کوئٹہ:وزیراعظم اوراتحادی جام کمال کےساتھ ہیں،لیاقت شاہوانی
  • بریکنگ :- متعددبارکہااکثریت ہمارےساتھ ہےآج واضح ہوگیا،لیاقت شاہوانی
  • بریکنگ :- ثابت ہوگیااکثریت جام کمال کے ساتھ ہے،لیاقت شاہوانی
Coronavirus Updates

گھنٹے میں ایک لیٹر پانی صاف کرنیوالی ہائیڈروجل ٹکیہ

گھنٹے میں ایک لیٹر پانی صاف کرنیوالی ہائیڈروجل ٹکیہ

دنیا اخبار

دنیا بھر میں پینے کا صاف پانی ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے اور اب ایک کم خرچ ہائیڈروجل ٹکیہ ایک لیٹر دریائی پانی کو صرف ایک گھنٹے میں پینے کے قابل بناسکتی ہے

آسٹن (نیٹ نیوز)آسٹن میں واقع یونیورسٹی آف ٹیکساس کے سائنسدانوں نے یہ نئی ہائیڈروجل ٹیبلٹ بنائی ہے ۔ دریا کا پانی بھی براہِ راست قابلِ نوش نہیں ہوتا اور اسے ابالنا پڑتا ہے ، گرافین فلٹر، کلورین ڈسپینسر اور دیگر طریقے بھی ہر پسماندہ آبادی کی پہنچ میں نہیں ہوتے ۔ہائیڈروجل بنانے کے لیے توانائی کی ضرورت نہیں پڑتی جبکہ خرچ بھی بہت کم ہوتا ہے ۔ تیار ہونے کے بعد اسے برتن میں ڈالنے سے بیکٹیریا اور مضر جراثیم کی بڑی تعداد تلف ہوجاتی ہے ۔ گولی پانی میں جاکر ہائیڈروجن پرآکسائیڈ خارج کرتی ہے ۔ اس سے کاربنی ذرات سرگرم ہوکر بیکٹیریا کو مارنے لگتے ہیں۔ ماہرین پرامید ہیں کہ یہ انقلابی ایجاد پوری دنیا میں پینے کے پانی کی قلت دور کرسکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement