ہاتھی کے زخمی بچے کو اپنی بچھڑی ہوئی ماں مل گئی

ہاتھی کے زخمی بچے کو اپنی بچھڑی ہوئی ماں مل گئی

بھارت میں ہاتھی کے زخمی بچے کو اپنی بچھڑی ہوئی ماں مل گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

نئی دہلی(نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں محکمہ جنگلات کے عملے کی جانب سے ہاتھی کے بچے کو زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا اور پھر بعد میں اُسے اُس کی ماں سے ملوایا۔45 سیکنڈز پر مشتمل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محکمہ جنگلات کا عملہ ہاتھی کے زخمی بچے کو ریسکیو کرکے اپنے ساتھ لیکر جارہا ہے اور پھر اُسے اُس کی ماں سے ملواتا ہے ۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کس طرح محکمہ جنگلات کے عملے نے ہاتھی کے بچے کو ریسکیو کیا اور اُسے ماں سے ملوا کر خوش کردیا۔ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین جذباتی ہوگئے ہیں اور اب تک اس ویڈیو پر ہزاروں ویوز آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں