نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کھیلوں کےسب سےبڑے پروگرام کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیوکاآج افتتاح ہوگا
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان آج کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیوکاآغازکریں گے
  • بریکنگ :- منصوبےکےپہلےمرحلےمیں ہاکی،کرکٹ اورفٹبال سمیت 12کھیل شامل
  • بریکنگ :- 11سے25سال کےنوجوانوں بشمول خواتین کےلیےکھیلوں کےمقابلےمنعقد ہوں گے
Coronavirus Updates

ریلوے ملازم نے بلی کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچا لیا

ریلوے ملازم نے بلی کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچا لیا

دنیا اخبار

اچھے اور نیک کام کرنے والے افراد لوگوں کے دل جیتنے سے باز نہیں آتے

نیو یارک(نیٹ نیوز)لوگوں کے اچھے کاموں کو ظاہر کرنے والی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہیں جس سے صارفین کو حوصلہ ملتا ہے اور وہ بھی ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں۔ایسی ہی ایک ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ہے جو کہ نیو یارک سٹی کی ہے ۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلی ٹرین کی پٹڑی پر موجود ہوتی ہے اور سامنے سے ٹرین آرہی ہوتی ہے ۔ریلوے سٹیشن کے عملے میں سے ایک شخص کی نظر بلی پر جاتی ہے تو وہ فوراََ نیک دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلی کو ٹرین کی پٹڑی سے اُٹھاکر پلیٹ فارم پر چھوڑ دیتا ہے ۔بلی کو بچانے والے شخص کے اس نیک کام پر سوشل میڈیا صارفین اُن کی خوب تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement