نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 10 اموات
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 28 ہزار 777 ہوگئی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےکےدوران 42 ہزار 944 کوروناٹیسٹ کیےگئے،این سی اوسی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےمیں کوروناکےمزید 336 کیس رپورٹ،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 0.78 فیصدرہی،این سی اوسی
Coronavirus Updates

ڈرون کی پھیپھڑوں کا عطیہ لیکر کامیاب پرواز اور لینڈنگ

ڈرون کی پھیپھڑوں کا عطیہ لیکر کامیاب پرواز اور لینڈنگ

دنیا اخبار

انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈرون کے ذریعے انسانی پھیپھڑوں جیسے نازک اعضا کو ایک سے دوسرے ہسپتال بھیجا گیا ہے جس میں صرف چھ منٹ لگے ہیں

ٹورنٹو(نیٹ نیوز)ٹورنٹو ویسٹرن ہسپتال سے ٹورنٹو جنرل ہسپتال تک اس امانت کو بحفاظت پہنچایا گیا جس سے ڈرون کی اہمیت اور سرعت دونوں ہی سامنے آئی ہیں۔ اس طرح ڈلیوری ڈرون کی بدولت پہلی مرتبہ پھیپھڑوں کو لے جایا گیا ہے ۔63 سالہ ایلین ہوڈک تاریخ کے پہلے فرد ہیں جنہیں دو پھیپھڑے عطیہ کئے گئے ہیں ۔ واقعہ کی تفصیل حال ہی میں جاری کی گئی ہیں۔ ڈرون ٹورنٹوجنرل ہسپتال کی چھت پر اترا۔ یہ پھیپھڑے شیو کاشوجی نامی سینئر سرجن کو پہنچائے گئے جو جامعہ ٹورنٹو کے پروفیسر بھی ہیں جہاں انہوں نے جائزہ لے کر اسے 63 سالہ انجینئر کو منتقل کیا۔ڈرون نے ڈیڑھ کلومیٹر کا سفر طے کرکے عطیے کو ہسپتال تک پہنچایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement