بندر نے خود کو شیشے میں دیکھ کر کیا کیا،ویڈیو وائرل

بندر نے خود کو شیشے میں دیکھ کر کیا کیا،ویڈیو وائرل

بھارت میں بندر کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر موٹر سائیکل کے اوپر بیٹھ کر ہینڈل پکڑتا ہے

ممبئی(نیٹ نیوز)لیکن جیسے ہی اس کی نظر شیشے پر پڑتی ہے تو وہ خود کو دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر نے شیشے میں جیسے ہی خود کو دیکھا تو ایکدم پیچھے ہٹ گیا اور سر کھجانے لگا اور اس کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا۔مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں، صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے جبل پور میں بندر رکشے میں موجود شخص سے ایک لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگیا تھا۔مذکورہ واقعہ کٹاؤ گھاٹ کے علاقے میں دن کے دوران پیش آیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں