بار بار منہ سوکھنے کی وجہ شوگر بھی ہوسکتی ہے :ماہرین

بار بار منہ سوکھنے کی وجہ شوگر بھی ہوسکتی ہے :ماہرین

اکثر نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ضعیف العمرافراد بھی بار بار منہ سوکھنے کی شکایت کرتے ہیں

لاہور(نیٹ نیوز)جسے ہم پانی کی کمی سمجھ کر نظرانداز کردیتے ہیں، مگر اب ماہرین نے اس کی ممکنہ وجہ بیان کردی ہے ۔امریکی یونیورسٹی ‘امریکن ڈائیبیٹیز ایسوسی ایشن’کی تحقیق کے مطابق بار بار منہ سوکھنے کی ایک بڑی وجہ شوگر بھی ہوسکتی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خون میں شو گر کی سطح غیر متوازن اور اکثر اوقات زیادہ رہنا منہ کے ہر وقت خشک رہنے کا سبب بنتا ہے ، بغیر کچھ کئے تھکاوٹ کا محسوس ہونا اور جسمانی وزن کا متوازن ہونے کے باوجود بھی اگر منہ خشک رہتا ہے تو یقیناً یہ ذیابطیس کی علامت ہے ۔ تحقیق کے مطابق منہ کے خشک ہونے کے سبب غذا کو ہضم کرنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، بڑھی ہوئی شوگر کی تشخیص کے بعد مناسب غذا کا استعمال، روزانہ کی بنیاد پر ورزش اور ادویات کا باقاعدگی سے استعمال کرنا چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں