پراسرار سیارچوں کی تلاش کیلئے ناسا کا ‘لوسی مشن’

 پراسرار سیارچوں کی تلاش کیلئے ناسا کا ‘لوسی مشن’

ناسا نے افریقہ میں ملنے والے مشہور رکاز، فاسل کے نام پر بنا ایک نیا خلائی جہاز زمین سے پرے بھیجا ہے جو سیارہ مشتری کے قریب ان سیارچوں کی شناخت کرے گا جو نظامِ شمسی کی تشکیل کی قدیم ترین باقیات میں سے ہیں اور انہیں ماہرین نے نظامِ شمسی کے رکاز قرار دیا ہے

کولاراڈو(نیٹ نیوز)کیپ کناورل سے الائنس اٹلس راکٹ سے بھیجنے جانے والے اس خلائی جہاز کا کام سیارچوں کے دو گروہوں کی کھوج کرنا ہے جو گیسی دیو نما سیارے مشتری کے گرد گھوم رہے ہیں۔ لوسی نامی رکاز افریقہ سے ملا تھا جو قدیم ترین انسانی فاسل بھی ہے ۔ یہ وجہ ہے کہ خلائی جہاز لوسی بھی نظامِ شمسی کی قدیم باقیات پر ہماری معلومات میں اضافہ کرے گا۔بولڈر کولاراڈو میں واقع ساؤتھ ویسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر ہال لیویژن کہتے ہیں کہ خلائی جہاز ان 12 سیارچوں کا رقبہ، شکل، حجم، درجہ حرارت، سطح اور ان کی دیگر تفصیلات نوٹ کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں