امریکی کمپنی نے دنیا کا سب سے بڑا دستی چاقو کا ماڈل بنا لیا

امریکی کمپنی نے دنیا کا سب سے بڑا دستی چاقو کا ماڈل بنا لیا

امریکی کمپنی نے دنیا کا سب سے بڑا دستی چاقو کا ماڈل بنایا ہے

کینٹکی(نیٹ نیوز)جس کی مجموعی لمبائی 34 فٹ اور وزن 680 کلوگرام ہے ۔جیبی چاقو کا یہ ماڈل مشہور امریکی کمنی ریڈ ہِل کٹلری نے تیار کیا ہے جس کی تصدیق خود گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کردی ہے ۔ یہ چاقو ریڈکِلف کے علاقے میں کینٹکی میوزیم آف امریکن پاکٹ نائف کے باہر نصب کیا گیا ہے ۔ریڈ ہِل کٹلری کے شریک مالک جیسن باشم نے اس چاقو کی ڈیزائننگ میں اہم کردار ادا کیا ہے جسے دیکھنے کیلئے لوگ دور دور سے آرہے ہیں۔ اس کیلئے جب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر چاقو مکمل طور پر حقیقی چاقو جیسا ہوگا تب ہی اسے تسلیم کیا جائے گا۔یہی وجہ ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا جیبی چاقو ہونے کے باوجود یہ کھلتا اور بند ہوتا ہے یعنی مکمل طور پر حقیقی چاقو جیسا ہی ہے ۔ اس کے علاوہ دھوپ اور بارش میں زنگ آلود نہیں ہوتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں