سوشل میڈیا کیلئے سرعام اسلحہ لہرانا شہری کو مہنگا پڑگیا
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرنے کیلئے اسلحے کے ساتھ ویڈیو بنانا شہری کو مہنگا پڑگیا
ٹورنٹو(نیٹ نیوز)سرعام اسلحہ لہرانے کے الزام میں پولیس نے سیاہ فام کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ مغربی ملک میں پیش آیا جس کی ویڈیو انسٹاگرام پر بہت وائرل ہورہی ہے ، یہ ویڈیو کس ملک کی ہے ابھی تک واضح نہیں ہوسکا تاہم قومی امکان ہے کہ یہ ویڈیو کینیڈا کی ہے جو تقریباً 1 برس پرانی ہے ۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سیاہ فام شخص سٹور سے پستول ہوا میں لہراتا ہوا نکلا، پھر پستول کا رخ کیمرے کی طرف کردیا اور کچھ پیسے نکال کر پھینکنے لگا۔کچھ دیر پر اسی شخص کو پولیس نے چاروں طرف سے گھیر کر گرفتار کرلیا جس کی وجہ سر عام اس طرح اسلحہ لہرانا بنی۔انسٹاگرام پر شیئر ویڈیو کو اب تک 4 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جب کہ سیکڑوں صارفین کی جانب سے اب بھی تبصرے جاری ہیں۔