دماغ مضبوط بنانے کیلئے ‘انفراریڈ ہیلمٹ’ پیش کردیا گیا

دماغ مضبوط بنانے کیلئے ‘انفراریڈ ہیلمٹ’ پیش کردیا گیا

برطانوی کمپنی میکیولیوم لمیٹڈ نے ایک ایسا ہیلمٹ تیار کرلیا ہے جو انفرا ریڈ لہروں کے ذریعے نہ صرف دماغ کو مضبوط بناتا ہے بلکہ مختلف دماغی بیماریوں کے علاج میں مدد بھی کرسکتا ہے

ڈرہم(نیٹ نیوز)اس ہیلمٹ میں انفرا ریڈ ایل ای ڈیز کی کئی قطاروں کے ساتھ 14 عدد پنکھے بھی نصب ہیں جو ہیلمٹ کے علاوہ اسے پہننے والے کے سر کو بھی ٹھنڈا رکھتے ہیں۔اس ایل ای ڈیز 1,060 نینومیٹر سے 1,068 نینومیٹر کی انفرا ریڈ شعاعیں خارج ہوتی ہیں جو دماغ کے اندرونی حصے تک ہر چھ منٹ میں 1,368 جول توانائی پہنچاتی ہیں۔اس ہیلمٹ کی تعارفی قیمت 7,250 پاؤنڈ (تقریباً 17 لاکھ 20 ہزار پاکستانی روپے ) رکھی گئی ہے ۔ڈرہام یونیورسٹی، برطانیہ میں اس ہیلمٹ کی پائلٹ سٹڈی 27 رضاکاروں پر کامیابی سے مکمل ہوچکی ہے جس کی تفصیلات ریسرچ جرنل ‘‘فوٹو بایو ماڈیولیشن، فوٹو میڈیسن، اینڈ لیزر سرجری’’ میں شائع ہوئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں