پسینے کے ذریعے خون میں شوگر ناپنے والا کم خرچ آلہ

پسینے کے ذریعے خون میں شوگر ناپنے والا کم خرچ آلہ

امریکی سائنسدانوں نے پسینے کے ذریعے خون میں گلوکوز کی مقدار معلوم کرنے کیلئے ایک ایسا سینسر ایجاد کرلیا ہے جسے سٹیکر کی طرح کھال پر چپکا دیا جاتا ہے

پنسلوانیا(نیٹ نیوز)اسے پینسلوانیا سٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر لیری چینگ اور ان کے ساتھیوں نے تیار کیا ہے جبکہ اس کی تفصیلات ریسرچ جرنل ‘‘بائیوسینسرز اینڈ بائیوالیکٹرونکس’’ کے تازہ شمارے میں شائع ہوچکی ہیں۔ پروفیسر لیری چینگ کہتے ہیں کہ اگر اسے پہننے والے کو پسینہ نہیں آرہا ہو تو اس سے ہلکی پھلکی ورزش کروائی جاتی ہے تاکہ پسینہ نکلے ۔یہ پسینہ اس آلے کے نچلے حصے میں نصب خردبینی خانوں میں پہنچتا ہے جہاں نکل دھات اس میں موجود گلوکوز کے سالموں کے ساتھ عمل کرکے پسینے میں گلوکوز کی ٹھیک ٹھیک پیمائش کرتی ہے ۔ اس آلے کی جسامت ایک روپے والے سکّے جتنی ہے جبکہ یہ بہت لچک دار بھی ہے ۔ ماہرین کیمطابق مریضوں کو اس آلے سے بہت فائدہ ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں