آنسوؤں سے رونا، اہم بیماری سے چھٹکارے کا سبب
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں کم از کم ایک بار کُھل کر رونا دماغی صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے
ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں کی گئی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بالغ اور نا بالغ افراد کیلئے ہفتے میں کم از کم ایک بار کھُل کر آنسوؤں سے رونا مفید ہے ، اس کے نتیجے میں ذہنی اور اعصابی تناؤ میں کمی واقع ہوتی ہے ۔ماہرین کی جانب سے ہنسنے آرام کرنے اور کافی کا ایک کپ پینے سے بہتر اور زیادہ مؤثر رونے کو قرار دیا گیا ہے جبکہ رونے کے دوران آنکھوں سے آنسوؤں کا بہنا ضروری ہے ۔محققین و ماہرین برائے ذہنی امراض کا کہنا ہے کہ رونے کیلئے جذباتی فلموں کا سہارا لیا جا سکتا ہے ، کیونکہ رو لینے سے دل ہلکا اور پریشانیوں اور غموں سے لڑنے میں بھی مدد ملتی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آنسو دراصل آنکھ کی پتلی اور دیدے کو نمی فراہم کرتے ہیں جس سے انسانی بینائی کو تقویت ملتی ہے ۔