چین سے دیوقامت سمندری بچھو کی باقیات دریافت
سائنسدانوں نے جنوب مشرقی چین کے علاقے ‘‘شیوشان فارمیشن’’ سے 43 کروڑ 50 لاکھ سال قدیم سمندری بچھو کے رکازات دریافت کئے ہیں
شنگھائی(نیٹ نیوز)جو شاید اپنے زمانے کا ایک خونخوار سمندری درندہ بھی تھا۔بتاتے چلیں کہ چین کا یہ علاقہ آج سے 43 کروڑ سال پہلے سمندری تہہ میں، قطب جنوبی سے کچھ دوری پر واقع تھا جو آہستہ آہستہ حرکت کرتا ہوا اپنی موجودہ حالت تک پہنچ گیا۔شیوشان فارمیشن سے دریافت ہونے والے اس قدیم و معدوم بچھو کا نام ‘‘مکسوپٹیرڈ یورپٹیرڈ’’ رکھا گیا ہے جو ایک میٹر سے بھی زیادہ لمبا ہوا کرتا تھا۔یہاں سے مکسوپٹیرڈ بچھو کے کئی رکازات مل چکے ہیں جن کے تفصیلی معائنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کروڑوں سال قدیم جانور غیرمعمولی طور پر آج کے بچھو جیسا تھا، لیکن جسامت میں اس سے کئی گنا بڑا تھا۔اس کی تفصیلات آن لائن ریسرچ جرنل ‘‘سائنس بلیٹن’’ میں شائع ہوئی ہیں۔