جانور کے اعضا کو انسانی جسم نے قبول کرلیا، کامیاب تجربہ

جانور کے اعضا کو انسانی جسم نے قبول کرلیا، کامیاب تجربہ

انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ خنزیر کا گردہ کسی انسان میں لگا کر اس کا مطالعہ کیا گیا ہے

نیویارک(نیٹ نیوز)تاہم یہ گردہ ایک ایسے شخص کو لگایا گیا ہے جو فوت ہوچکا ہے ۔ نیویارک یونیورسٹی میں واقع لینگون ہیلتھ ہسپتال کی ٹیم نے دیکھا کہ جب انہوں نے ایک لاش میں خنزیر کا گردہ لگایا تو وہ کام کرنے لگا اور انسانی بدن نے اسے بیرونی عضو کے طور پر مسترد بھی نہیں کیا جسے ‘بایو رجیکشن’ کہا جاتا ہے ۔ اگرچہ خنزیرکے گردے میں خاص شکریات کی وجہ سے انسانی امنیاتی نظام انہیں بیرونی حملہ قرار دے کر مسترد کرسکتا ہے ۔ اسی لیے خنزیر کے گردے کو کئی جنیاتی تبدیلیوں سے گزارکر اس میں انسان بیزار شکریات کو ختم کیا گیا اور بعض تبدیلیوں کے بعد اسے ستمبر میں انسانی لاش پرآزمایا گیا۔گردے کو خون کی دو بڑی نالیوں سے جوڑا گیا اور وہ انسانی جسم میں کام کرنے لگا۔ اس نے صفائی کی اور پیشاب بھی بنائی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں