سطح سمندر پر اچانک قدیم تباہ شدہ 24 بحری جہاز نمودار

سطح سمندر پر اچانک قدیم تباہ شدہ 24 بحری جہاز نمودار

جاپان میں دوسری جنگ عظیم میں غرق شدہ 24 بحری جہاز اچانک سطح سمندر پر نمودار ہو گئے

ٹوکیو(نیٹ نیوز)ان بحری جہازوں کو امریکی فوج نے دوسری جنگ عظیم میں نشانہ بنا کر ڈبویا تھا، تباہ ہونے کے بعد تب سے اب تک یہ سمندر کی تہ میں پڑے رہے تھے ۔تاہم حال ہی میں جاپان کے جنوب میں زیر آب سوری باشی پہاڑ سے آتش فشاں پھٹنے سے راکھ اور بہتے لاوے کی وجہ سے سمندر کی تہ بلند ہو گئی اور اس وجہ سے غرق شدہ بحری جہازوں کا ملبہ بھی اوپر آ گیا ہے ۔سیٹلائٹ سے غرق شدہ بحری جہازوں کی تصاویر بھی حاصل کی گئی ہیں، جنھیں دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ جہازوں کا یہ ملبہ آتش فشاں کی راکھ کے اوپر موجود ہے ۔1945 میں دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکا نے جاپانی جزیرے ایو جیما پر قبضہ کر لیا تھا، تاہم امریکا نے 1968 میں یہ جزیرہ جاپان کو واپس کر دیا تھا جس کے بعد سے یہ جاپانی فوج کے زیر تسلط ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں