قدیم مصر کے بارے میں تاریخ بدل دینے والا انکشاف
قدیم مصر میں لاش کو حنوط کرنے کا جامع عمل توقعات سے بھی پہلے کیا جارہا تھا۔یہ بات نئے شواہد میں سامنے آئی جس سے تاریخ کو دوبارہ تحریر کرنا پڑسکتا ہے
قاہرہ(نیٹ نیوز)2019 میں دریافت ہونے والی ایک ممی توقعات سے زیادہ قدیم تھی اور درحقیقت چند قدیم ترین حنوط شدہ لاشوں میں سے ایک ہے ۔یہ ممی ایک تخمینے کے مطابق مصر کی قدیم بادشاہت کے زمانے کی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ لاشیں حنوط کرنے کی تکنیک لگ بھگ 4 ہزار سال پہلے بھی بہت زیادہ ایڈوانس تھی۔ قاہرہ کی امریکن یونیورسٹی کے شعبہ مصریات کی سربراہ پروفیسر سلیمہ اکرام نے بتایا کہ اگر یہ ممی واقعی قدیم بادشاہت کی ہے تو حنوط کے عمل اور قدیم مصر کے بارے میں کتابوں پر نظرثانی کرنی پڑے گی۔ یہ حنوط شدہ لاش Saqqara کے ایک پرتعیش مقبرے سے دریافت ہوئی تھی اور جب سے اس پر تحقیق جاری تھی۔