انوکھا پھل جس کی بو سونگھنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں

 انوکھا پھل جس کی بو سونگھنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں

آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں ایک چھوٹے مرکز سنٹر کو 'گیس لیک' ہونے پر خالی کرالیا گیا مگر جب حقیقت سامنے آئی تو سب دنگ رہ گئے

کنبرا(نیٹ نیوز)حال ہی میں کینبرا کے ایک خریداری کے مرکز میں واقع ایک دکان سے گیس لیک کے خدشے پر فائر فائٹرز وہاں پہنچے ۔اس موقع پر انہوں نے لوگوں کو علاقے سے نکل جانے کا کہا۔جانچ پڑتال کے بعد فائر فائٹرز نے اصل وجہ دریافت کی اور پتہ چلا کہ وہ ایک پھل ڈیورن تھا ۔یعنی جنوب مشرقی ایشیا کا ایک بے ضرر پھل جو اپنی بو کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے جس کی بو کچھ ایسی ہے جیسے مردہ بلیوں کا ڈھیر ہو۔ہوسکتا ہے کہ اس پھل کی بو کسی مردہ جسم جیسی ہو مگر اس کی وجہ اس میں موجود خصوصی جینز ہیں جو سلفر کو بہت تیز رفتاری سے خارج کرتے ہیں۔یہ بو کسی جان لیوا گیس سے بھی ملتی جلتی ہے اور کینبرا ایمرجنسی سروسز نے بھی اس کی تصدیق کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں