دو چہروں والی انوکھی بلی نے لوگوں کا دل موہ لیا

دو چہروں والی انوکھی بلی نے لوگوں کا دل موہ لیا

ٹک ٹاک پر دو چہروں والی بلی کی ویڈیو وائرل ہوگئی، لوگوں نے اس انوکھی بلی کو دیکھ کر نہایت حیرت اور محبت کا اظہار کیا

لاہور(نیٹ نیوز) بلی کا نصف چہرہ سیاہ ہے اور نصف بھورا، بلی کی دونوں آنکھیں بھی مختلف رنگوں کی ہیں، ایک سبز اور ایک نیلی ہے ۔بلی کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اس کے چہرے کے بالکل درمیان میں حاشیہ کھنچا ہوا ہے اور چہرہ دو رنگوں میں برابر تقسیم ہے ۔ ابتدا میں اس بلی کی تصاویر کو دیکھ کر کہا گیا کہ یہ فوٹو شاپ کی گئی تصاویر ہیں۔ماہرین کے مطابق کسی جانور میں اس طرح رنگوں کی تقسیم اس وقت ہوتی ہے جب جسم کے خلیوں میں دو مختلف قسم کے ڈی این اے موجود ہوں۔بلی کی آنکھوں کا مختلف رنگ ہیٹرو کیمیا کی وجہ سے ہے ، اس عمل میں رنگ دینے والا پگمنٹ میلانین ایک آنکھ میں کم فعال ہوتا ہے جس کی وجہ سے ایک آنکھ نیلی رہ جاتی ہے ۔ہیٹرو کیمیا کی شکار آنکھوں میں بینائی کا مسئلہ بھی ہوسکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں