پیراگلائیڈر فضامیں الجھ گئے ،ایک ساتھ سمندر میں آگرے

پیراگلائیڈر فضامیں الجھ گئے ،ایک ساتھ سمندر میں آگرے

رکی میں ایئرگیمز فیسٹیول کے دوران دو پیراگلائیڈرز کا فضا میں تصادم ہوگیا

انقرہ(نیٹ نیوز)جس کے باعث دونوں آپس میں الجھ گئے اور سمندر میں آگرے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک ساحلی علاقے ’’اولودیز‘‘میں پیراگلائیڈنگ کے دوران دو گلائیڈرز غفلت کے سبب آپس میں ٹکرائے ، اس طرح ان کے پیراشوٹس الجھ گئے اور ہوا میں توازن برقرار نہ رہنے کے باعث سمندر میں گر پڑے ، سطح پر پانی کے بجائے زمین ہوتی تو جانی نقصان کا بھی خطرہ تھا۔چمتاثرہ پیرگلائیڈرز کی حالت غیر ہوگئی تھی تاہم ہسپتال میں طبی امداد کے بعد ان کی حالت بہترہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں