خودسرک کر آگے بڑھنے والے پتھرامریکا میں موجود

 خودسرک کر آگے بڑھنے والے پتھرامریکا میں موجود

دنیامیں ایسے پتھر بھی موجود ہیں جو اپنی جگہ سے خود سرکتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں

نیویارک(نیٹ نیوز) یہ پتھر دنیا کے گرم ترین مقام سمجھے جانیوالے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ڈیتھ ویلی نیشنل پارک میں موجود ہیں ۔دنیا کے خشک ترین مقام میں ایک جھیل کی خشک تہہ میں ایسا ہوتا ہے جسے ریس ٹریک پلایا کا نام دیا گیا ہے اور وہاں آپ اس نیشنل پارک کے مشہور حرکت کرتے پتھروں یا سیلنگ سٹونز یا کم از کم ان کے سرکنے سے بننے والی لکیروں کو دریافت کرسکتے ہیں۔ریس ٹریک کی خشک سطح یہ بے جان پتھر خودبخود سرکتے ہیں جس سے ایک ان کے پیچھے ایک ٹریک بن جاتا ہے ۔ان پتھروں کا وزن کئی بار 200 کلو گرام سے بھی زیادہ ہوتا ہے اور ایک منٹ میں 15 فٹ سے زیادہ سرک سکتے ہیں اوراپنی جگہ سے ایک ہزار فٹ دور تک چلے جاتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں