چہرے پر ڈیزائن بنوالے والے ملزم کاچہرہ ہی بگڑ گیا

چہرے پر ڈیزائن بنوالے والے ملزم کاچہرہ ہی بگڑ گیا

چہرے کا حلیہ بگاڑنے والے دنیا کے خوفناک ترین ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا

واشنگٹن (نیٹ نیوز) میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے چہرے کو گدوا کر مختلف ڈیزائن بنوانے والے دنیا کے خوفناک ترین 46 سالہ ملزم کو پولیس نے ایک روز قبل گرفتار کیا ہے ۔ملزم نے اپنے چہرے پر مختلف انداز کے ڈیزائن نقش کرواکے اُن میں سیاہ دوات بھر دی تھی، جس کی وجہ سے اُس کا چہرہ انتہائی خوفناک نظر آتا تھا۔میسوری سے تعلق رکھنے والے مائیکل کیمپ بیل کو دوسری بار گرفتار کیا گیا ہے ، جس پر 88 مختلف مقدمات میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔پولیس کے مطابق ملزم ہر واردات کے بعد اپنا حلیہ تبدیل کرلیتا تھا، اس بار اُس نے واردات کے بعد سر کے بال منڈوا دئیے تھے ۔ اس نے ایک سال میں اتنی زیادہ کارروائیاں کیں کہ اب چہرے کا حلیہ بھی بگڑ گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں