لفٹ میں استعمال ہونیوالے 1000 بٹنوں والی دیوار

لفٹ میں استعمال ہونیوالے 1000 بٹنوں والی دیوار

جاپان میں لفٹوں کے بٹن بنانے والی ایک مشہور فیکٹری نے اپنے تمام ان بٹنوں کو ایک دیوار پر لگایا ہے

ٹوکیو(نیٹ نیوز ) جو وہ ایک عرصے سے آرڈر پر تیار کرتی رہی ہے ، ان بٹنوں کی تعداد 1000 کے لگ بھگ ہے ۔فیکٹری کا دورہ کرنے والے شائقین ایک ہی دیوار پر لگے بٹن دباسکتے ہیں۔ بٹنوں کا یہ مجموعہ کمپنی کی تاریخ اور آرڈر کو ظاہر کرتا ہے جو 1933 سے قائم کی گئی تھی۔ کمپنی کے اندر نصب ایک بہت بڑے پینل پرایک ہزار سے زائد بٹن لگے ہیں جو قطار در قطار ہیں اور لوگ انہیں دبا بھی سکتے ہیں۔ دھاتی پینل پر لگے ان بٹنوں کو بچے دبا کر بہت خوش ہوتے ہیں۔ کمپنی نے اعلان کیاہے کہ وہ بٹن دبانے کا ایک مقابلہ رکھے گی جسے بٹن پریسنگ میراتھن کا نام دیا گیا ہے ،اس مقابلے میں جیتنے والے افراد کو قیمتی انعامات سے نوازا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں